پاکستانی خبریں

پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف پریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا۔

خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف پریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا۔

 

ریفرنس میں موقف اپناتے ہوئے عدالت عالیہ کے منصف اعلی پر شکایت کنندہ کے لگ بھگ تمام مقدمات اپنے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے اور جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

 

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیاگیا۔

 

ریفرنس بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کیا گیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 نومبر 2022 کو عہدہ سنبھالا،جسٹس عامر فاروق شکایت کنندہ کے مقدمات میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

 

ریفرنس میں مزید موقف اپنایا گیاہے کہ ٹس عامر فاروق نے شکایت کنندہ کے مقدمات میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔درخواست گزار نے اسلام آباد کی عدالت عالیہ کے منصف اعلی کے خلاف کارروائی کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button