پاکستانی خبریں

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات نہ ہو سکی، اپوزیشن لیڈر کا جیل انتظامیہ کو خط

خلیج اردو
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم ہو گیا، تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور ترجمان پارٹی نیاز اللہ نیازی جیل میں موجود رہے، جب کہ صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس اور ملک احمد خان بچھر کو گورکھپور پولیس ناکے پر روک لیا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی فیملی بھی عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات کے لیے جیل نہ پہنچ سکی۔ ملاقات سے روکنے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تحریری خط ارسال کیا، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کے واضح احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ رہنماؤں کو ملاقات سے روکنا عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی اور توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

عمر ایوب نے خط میں اعلان کیا کہ جیل انتظامیہ اور چوکی عملے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی، تاہم جیل عملے نے خط وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کے فوکل پرسن کی جانب سے گزشتہ روز دو فہرستیں جیل انتظامیہ کو بھجوائی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button