پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی 2014 کے دھرنے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

خلیج اردو
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے اعظم سواتی کو مقدمہ سے بری کر دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے اس مقدمے میں محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا کہ اعظم سواتی کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں بری کیا جاتا ہے۔

اعظم سواتی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج تھا، جو پی ٹی آئی کے 2014 کے دھرنے کے دوران درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button