پاکستانی خبریں

تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن محض ڈرامہ، پارٹی گھس بیٹھیوں کے قبضے میں ہے – اکبر ایس بابر

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو "ڈرامہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو جماعت اپنے اندر جمہوریت نہیں لا سکتی، وہ ملک میں جمہوریت کیسے لائے گی؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد کا دعویٰ کھوکھلا ہے۔ ان کے بقول، پی ٹی آئی اس وقت "گھس بیٹھیوں” کے قبضے میں ہے اور اس کی تنظیم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے معاملات ایسے افراد چلا رہے ہیں جو خودساختہ عہدے سنبھال کر بیٹھے ہیں، جبکہ پارٹی فنڈز کی بندر بانٹ جاری ہے، جسے فوری طور پر منجمد کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک خودساختہ سیکریٹری جنرل پارٹی کے معاملات کیسے چلا سکتا ہے؟

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں آمریت قائم ہے اور موجودہ قیادت ہر معمولی فیصلے سے پہلے قانونی پیچیدگیوں میں الجھ جاتی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، "یہ تو مکھی مارنے سے پہلے بھی اڈیالہ جاتے ہیں کہ مکھی ماریں یا نہ ماریں۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button