پاکستانی خبریں

الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکا، پی ٹی آئی کو تاحال سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا، بیرسٹر گوہر

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکا ہے اور مخصوص نشستوں کے فیصلے کو بھی روک رکھا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے، اور الیکشن ایکٹ کے تحت تمام ضروری دستاویزات جمع ہونے کے بعد سات دن میں سرٹیفکیٹ جاری کرنا لازم ہوتا ہے۔ تاہم، آج ایک سال مکمل ہو گیا، لیکن پی ٹی آئی کو تاحال سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات کرانے والی دیگر جماعتوں کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئے، لیکن پی ٹی آئی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button