سپورٹسپاکستانی خبریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سنسنی خیز فتح، حسن نواز کی ناقابل شکست اننگز نے بازی پلٹ دی

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ آخری اوور کی پانچویں گیند پر ہوا جب کوئٹہ نے 158 رنز کا ہدف مکمل کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔ محمد نواز نے 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ صہیبزادہ فرحان نے 39 اور کائل مائرز نے 22 رنز کا حصہ ڈالا۔ کوئٹہ کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سعود شکیل، ابرار احمد اور دیگر بولرز نے بھی نپی تلی بولنگ کی۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز سست رہا لیکن حسن نواز نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ان کے علاوہ رائلی روسو نے 27 اور فن ایلن نے 20 رنز بنائے۔ اسلام آباد کے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔

یہ میچ پاکستان سپر لیگ 2025 کے 23ویں میچ کے طور پر کھیلا گیا، جس میں کوئٹہ نے ایک گیند باقی رہتے ہوئے فتح حاصل کی اور قیمتی پوائنٹس حاصل کیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button