خلیج اردو: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی نے مہنگائی کیخلاف ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا۔
ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ تین مارچ بعد نماز جمعہ ملک بھر کے پریس کلب پر مظاہرے کیے جائیں گے پوری قوم سے مظاہروں میں شرکت کی اپیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حکومت سے ضرور کمی کروائیں گے۔
واضح رہے کہ مہنگائی کے خلاف ٹی ایل پی کی ہڑتال کے باعث کئی شہروں میں کاروبار جزوی طور پر بند رہا تھا جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم تھیں۔
کراچی کے تاجررہنماؤں نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا جبکہ شہر کے تمام پیٹرول پمپس بھی کھلیں رہے تاہم مضافاتی علاقوں میں جزوی ہڑتال رہی تھی۔