پاکستانی خبریں

اداکارہ نرگس کے بعد گلوکارہ نصیبو لال پر بھی شوہر کا تشدد، مقدمہ درج

خلیج اردو
لاہور:اداکارہ نرگس کے بعد گلوکارہ نصیبو لال پر بھی شوہر کا تشدد،شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کے تشدد کا مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق نصیبو لال کا کہنا ہے کہ وہ صحن میں بیٹھی تھیں کہ اچانک ان کے شوہر نوید نے آتے ہی گالیاں دینا شروع کر دیں اور پھر پاس پڑی اینٹ سے حملہ کر دیا، جس کے باعث ان کے چہرے پر شدید زخم آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

نصیبو لال1970 میں چشتیاں میں پیدا ہوئیں، ان کا تعلق ایک خانہ بدوش خاندان سے ہے جو تقسیم ہند کے بعد راجستھان سے پاکستان ہجرت کر آیا۔ 30 سالہ کیرئیر میں نصیبو لال نے پنجابی، اردو، مارواڑی اور پشتو میں 1,500 سے زائد گانے ریکارڈ کیے۔

انہوں نے کوک اسٹوڈیو کے نویں سیزن سے شہرت حاصل کی، جبکہ عابدہ پروین کے ساتھ گایا ہوا مشہور گانا "تو جھوم” کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں بے حد مقبول ہوا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button