پاکستانی خبریں

نومئی تحقیقات کے لیے کمیشن کا مطالبہ، خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور ہائیکورٹ کو دوسرا خط

خلیج اردو
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا۔

ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے 27 جون 2024 کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی تھی اور ہائیکورٹ کو کمیشن بنانے کے لیے کہا تھا، لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کی جانب سے جواب ملنے کے بعد صوبائی حکومت آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت چاہتی ہے کہ 9 مئی کے حوالے سے تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button