
خلیج اردو
ریاض:سعودی پرو لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں النصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
النصر نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کے خلاف مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی بہترین کارکردگی سے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
النصر کی اس کامیابی کے بعد ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ شائقین فٹبال نے رونالڈو اور النصر کی اس فتح کو خوب سراہا۔