عالمی خبریں

جسٹن ٹروڈو کا ایک دہائی پر محیط اقتدار ختم، مارک کارنی نے کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

خلیج اردو
اوٹاوا: کینیڈا میں سیاسی تاریخ کا نیا باب شروع ہو گیا، مارک کارنی نے کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جس کے ساتھ ہی جسٹن ٹروڈو کا تقریباً 10 سالہ دورِ حکومت ختم ہوگیا۔

اوٹاوا میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں گورنر جنرل میری سیمون نے مارک کارنی سے حلف لیا۔ مارک کارنی، جو سابق بینکر اور ماہرِ معیشت ہیں، لبرل پارٹی کی قیادت کرتے ہیں اور حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم کے منصب پر فائز ہوئے۔

اپنی حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے مارک کارنی نے واضح الفاظ میں کہا کہ کینیڈا کبھی بھی امریکہ کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے طریقے تلاش کرے گی، تاہم کینیڈا امریکہ سے باہمی احترام کی توقع رکھتا ہے۔

نئے وزیراعظم نے معیشت کی بحالی، مہنگائی پر قابو پانے اور عالمی سطح پر کینیڈا کی خودمختاری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مارک کارنی کی قیادت میں 23 رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھا لیا ہے، جس میں مختلف شعبوں کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مارک کارنی کو معاشی چیلنجز اور امریکہ کے ساتھ تعلقات جیسے اہم مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button