پاکستانی خبریں

اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں حالیہ اضافہ ‘مالی فحاشی ہے، خواجہ آصف

خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع اور کابینہ کے سینئر رکن خواجہ محمد آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں حالیہ اضافے کو ’مالی فحاشی‘ قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کا غیرمعمولی اضافہ عوامی جذبات کے منافی ہے۔

خواجہ آصف نے حکومت کے اس اقدام کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی مہنگائی اور معاشی دباؤ کا شکار ہے، ایسے میں اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے افراد کے لیے تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ان کے بقول، ’’ہماری تمام عزت و آبرو عام آدمی کی مرہون منت ہے، ان کی زندگی کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔‘‘

وزیر دفاع نے زور دیا کہ ریاستی اداروں کو اپنے اخراجات اور مراعات میں توازن پیدا کرنا ہوگا تاکہ عوام کا اعتماد بحال رہے اور مالی نظم و ضبط قائم رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button