پاکستانی خبریں

ریاست کرپشن اور سمگلنگ میں معاونت کرتی ہے۔پولیس اب کرائے کی پولیس بن گئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ریاست کرپشن اور سمگلنگ میں معاونت کرتی ہے۔پولیس اب کرائے کی پولیس بن گئی۔۔۔اس کی اپنی عزت نہیں رہی۔۔عدالت نے ستر تولہ سونے کی کمیٹی کے کیس میں غیرمعیاری تفتیش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

 

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔۔دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی کمیٹی نکلنے پر ادا نہیں کی گئی۔۔۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ گرفتارسنار نے کتنا سونا کمیٹی کے ذریعے دینا تھا ؟۔مدعی بولے کمیٹی سے نکلنے والا 70 تولہ سونا نہیں دیا گیا۔

 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈیڑھ کروڑمالیت سونے کا کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔یہ سونا کہاں سے آتا ہے؟۔اس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟کیس میں اصل ملزم توپولیس کو بنانا چاہیے۔۔۔پولیس والا سونے کا صرف اپنے مطلب کیلئے ہی پوچھے گا۔

 

پولیس جیسے ادارے کی عزت ہونی چاہیے،پولیس اور پٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہیے۔ کمیٹی گرفتارملزم نے بنائی۔تفتیش اہلخانہ سے ہوئی۔عدالت نے دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض گرفتارملزم کی ضمانت منظورکرلی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button