پاکستانی خبریں

ہری پور: سوتیلی ماں کے ہاتھوں 9 سالہ بچے کے قتل میں باپ بھی ملوث، پولیس نے گرفتار کر لیا

خلیج اردو
ہری پور، 15 جولائی 2025
ہری پور میں چند روز قبل 9 سالہ بچے ریحان کے اندوہناک قتل میں نیا موڑ سامنے آیا ہے، سوتیلی ماں کے انکشافات پر پولیس نے مقتول بچے کے سگے باپ عنصر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عنصر نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ریحان کی تشدد زدہ لاش چند روز قبل ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی، جس پر ابتدا میں سوتیلی ماں پر شبہ کیا گیا۔

تاہم جب سوتیلی ماں کو گرفتار کیا گیا تو اس نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اس گھناؤنے فعل میں اکیلی نہیں تھی بلکہ بچے کے سگے باپ عنصر نے بھی مکمل منصوبہ بندی کے تحت اسے قتل کرنے میں ساتھ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے، اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ علاقے میں اس واقعے کے بعد خوف اور افسوس کی فضا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button