خلیج اردو
29 ستمبر 2020
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کو اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا ہے۔ ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مولانا طاہر محمود اشرفی کو نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کیا گیا ہے۔
مولانا اشرفی پاکستان علماء کونسل کے چیرمین بھی ہیں۔







