خلیج اردو
اسلام آباد: کم عمر ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں بڑی پیش رفت ، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزمہ سول جج کی اہلیہ سامیا عاصم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی، عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد ہارون نے سول جج کی اہلیہ سامیا عاصم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ کورٹ نے ملزمہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے سامیا عاصم کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔
اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بناتے ہوئے راولپنڈی میں تعینات کر دیا ہے۔