پاکستانی خبریں

انتخابی مہم کے دوران فوج کے خلاف بیان بازی پر کارروائی کی جائے گی،الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی صوبے پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدلیہ، فوج اور ملکی سلامتی کے خلاف مہم پر کاروائی کی جائے گی ۔ رشوت اور لالچ سے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

 

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار آئین و دستور کے خلاف مہم سے گریز کریں ۔امیدوار کسی وفاقی و صوبائی سرکاری ملازم کے ذریعہ انتخابی عمل پر اثرانداز نہ ہوں ۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم پر مقرر حد سے زائد اخراجات اٹھانے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 

پاکستان کی سپریم عدالت نے ایک فیصلے میں حکم دیا ہے کہ ملک میں 14 مئی کو انتخابات کرائے جائیں تاہم وفاقی حکومت میں موجود جماعتوں کے سیاسی اتحاد نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ایوان زیریں میں قرارداد منظور کی ہے جس میں سپریم کورٹ سے ایک فل کورٹ بنا کر فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button