خلیج اردو: سعودی عرب اور یمن کے درمیان 8 سال سے جاری جنگ کے ختم ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کا وفد جنگ بندی کے حوالے سے جلد حوثی رہنماؤں سے مذاکرات کرے گا اس حوالے سے سعودی عرب اور عمانی حکام اگلے ہفتے صنعا کا دورہ بھی کریں گے۔
سعودی وفد حوثی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں مستقل جنگ بندی پر بات چیت کرے گا اور اگر رمضان المبارک کے دوران ہی فریقین میں معاہدہ طے پا گیا تو عیدالفطر سے قبل ہی جنگ بندی کا اعلان کر دیا جائے گا۔
اس وقت سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان یمن کی تمام بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو کھولنے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور سیاسی طور پر حکومت منتقلی پر مذاکرات جاری ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ثابت ہوتا ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بحالے کے بعد علاقائی تنازعات کم ہو رہے ہیں۔