پاکستانی خبریں

نئےسال کا پہلا مہینہ مہنگائی کےستائے شہریوں پر بھاری رہا،ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔

خلیج اردو
اسلام آباد:ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی،،، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح 28اعشاریہ تین، چار فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر2023کے مقابلے جنوری 2024میں مہنگائی1.83فیصد بڑھ گئی،،، جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 1.81 فیصد بڑھی،، جبکہ جنوری میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں1.87فیصد اضافہ ہوا،،، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 30اعشاریہ دو، تین فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں پچیس، اعشاریہ چھ، نو فیصد رہی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button