خلیج اردو: افغانستان سے تاجروں نے کوئلہ پاکستان لانے کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے، یہ کوئلہ افغانستان کے شہروں خوست، پکتیکا اور بامیان سے لایا جارہا ہے، اور کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔
کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ چمن بارڈر کے راستے روزانہ 25 سے 30 ٹرک کوئلہ آرہا ہے اور فی ٹرک میں 50 ٹن تک کوئلہ ہوتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے فی ٹن کوئلہ سے چار ہزار روپے تک ٹیکس لیا جارہا ہے، جب کہ افغان حکومت فی ٹرک سے 200 ڈالرز ٹیکس لیتے ہیں۔
کسٹم ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کے کوئلے کی کوالٹی بہت اچھی ہے، لیکن سرکاری سطح پر افغانستان سے کوئلہ لانے کے حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا ہے۔۔