
خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مبینہ طورپرتین لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کا معاملہ ۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اوروفاقی وزیرایازصادق کی ایم کیو ایم رہنماؤں وفاقی وزیرامین الحق اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ۔ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر داخلہ نے آزادانہ تحقیقات کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
کراچی واقعے پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا اظہارافسوس کا اظاہرکرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اوروفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق نے ایم کیو ایم رہنماؤں وفاقی وزیرامین الحق اورخالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی ۔
کراچی میں مبینہ طور پر 3 لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔ اس ضمن میں؛ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر واقعے کی مکمل آزادانہ تحقیقات کروائیں گے۔ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور ان کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) September 14, 2022
وزیرداخلہ نے واقعے میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، سندھ حکومت سے مل کر واقعے کی تحقیقات کرائیں گے، ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لاکر ان کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک ایم کیو ایم کے 3 لاپتہ کارکنان کی لاشیں مل چکی ہیں۔ ایک لاپتہ کارکن راجو کی لاش آج میر پور خاص سے ،دوسرے کارکن عابد عباسی کی لاش نواب شاہ سے اور تیسرے کارکن عرفان بصارت کی لاش سانگھڑ سے ملی ہے۔