
خلیج اردو
اسلام آباد : اسلام آباد کا مشہور لال مسجد اس وقت ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز مسلح گارڈز کے ساتھ لال مسجد پہنچ گئے۔پولیس کی جانب سے مولانا عبدالعزیز کے لال مسجد میں داخلے کیخلاف ایکشن پر مسلح گارڈز اور لال مسجد کے ڈنڈا بردار طلبا اور طلبات نے مرکزی دروازے پر قبضہ کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق مولانا عبدالعزیز کے مسلح گارڈز پولیس کے سامنے آزادنہ گھومتے پھرتے رہے۔ تاہم ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق لال مسجد پر اب کسی گروپ کا قبضہ نہیں ہے۔انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد مولانا عبدالعزیز لال مسجد سے واپس جاچکے ہیں۔