
خلیج اردو: مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ قوم مہنگائی میں مر رہی ہے اور سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ دبئی میں مہنگی شاپنگ کے مزے لوٹ رہے ہیں۔لاہورکی مقامی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریرکے کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں آئین کی جنگ لڑ رہا ہوں، آئین نے مجھے حقوق دیے ہیں، مجھ پر مقدمے کے پیچھے با اثر ہاتھ تھے۔کیپٹن (ر) صفدرکا کہنا تھا کہ قوم مہنگائی میں مر رہی ہے اور سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ دبئی میں مہنگی شاپنگ کے مزے لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ رات ہی قمر جاوید باجوہ نے وائٹ گولڈ خریدا ہے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ ثاقب نثار اور قمر جاوید باجوہ نے ملک تباہ کیا۔