خلیج اردو
راولنڈی: نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ بشریٰ بی بی سے نیب راولپنڈی آفس میں تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے۔نیب کی جانب سے بشری بی بی کو 11 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کیا گیا ہے۔ سابق خاتون اول سے کون کونسے سوالات پوچھے گئے۔
190 ملین پاونڈ کی مبینہ کرپشن کیس۔۔۔نیب راولپنڈی میں بشریٰ بی بی سے تفتیش۔۔نیب نے بشری بی بی کو 11 سوالوں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
بشریٰ بی بی سے پوچھا گیا ہے کہ آپ نے تعلیم کہاں سے حاصل کی اور کیا آپ نے اسلامی تدریسی کورس بھی کیا ۔؟ القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ بنانے کا مقصد کیا تھا۔؟بتائیے کہ کیا بطور ٹرسٹی ہونے کے ساتھ ساتھ بطور استاد بھی کوئی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں ۔ کیا بطور ٹرسٹی یا بطور استاد یونیورسٹی سے کسی قسم کی تنخواہ یا مراد لیتی رہی ہیں۔
نیب نے پوچھا ہے کہ فرح گوگی کے ساتھ آپ کا کیا تعلق ہے؟القادر یونیورسٹی بنانے کا خیال کس کا تھا اور اس کے لئے جگہ کا تعین کس نے کیا ۔آپ بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی میں کیا ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں۔
نیب نے پوچھا ہے کہ اس ٹرسٹ کو بنانے کے لئے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کا کیا کردار ہے اور کیا آپ نے پہلے ان سے رابطہ کیا یا انہوں نے خود ٹرست بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔فرحت شہزادی کو آپ کیسے جانتی ہیں ؟ کیا آپ ان کی مالی معاملات اور کردار بارے مطمئن ہیں۔