پاکستانی خبریں

سیکیورٹی فورسز کا ضلع چترال کے نواحی علاقے میں آپریشن،دو دہشتگرد ہلاک،4 زخمی

خلیج اردو

راولپنڈی:سیکورٹی فورسز نے ضلع چترال کے نواحی علاقے میں آپریشن کیا ہے ۔ افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن پاک افغان سرحد کے قریب علاقے ارسون میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک 4 زخمی ہوئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشہ کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔علاقے کے مقامی لوگوں نے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button