خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے مبارک ثانی نامی شخص کی سزا معطلی کے خلاف اپیل پر پنجاب حکومت کی درخواست جزوی طور پر منظور کر لی۔
عدالت نے مبارک ثانی نظر کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں پنجاب حکومت کی نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ میں ختم نبوت پر ایمان کو آئین پاکستان میں مسلمان کی تعریف کا لازمی جز کہا گیا ہے۔
عدالت نے تحریر کیا ہے کہ مذہبی آزادی کا بنیادی آئینی حق ، قانون ، امن عامہ اور اخلاق کے تابع ہے، خود کو احمدی کہنے والوں سے متعلق مجیب الرحمان اور ظہیر الدین کیس کے فیصلے موجود ہیں۔
فیصلے کے مطابق احمدیوں کے حوالے سے وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ فیصلوں سے انحراف ممکن نہیں۔ختم نبوت پر مکمل، غیر مشروط ایمان اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل، اس کے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا۔