
خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج (اتوار) کو ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر ایک اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔
یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی، علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال اور اس کے ممکنہ مضمرات کے تناظر میں دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر شرکاء کو افواجِ پاکستان کی دفاعی تیاریوں، ریاستی مؤقف اور سفارتی محاذ پر کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس بریفنگ کا مقصد تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لینا اور موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے، تاکہ داخلی استحکام کے ساتھ ساتھ بیرونی خطرات کا بھی بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔






