
خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا منظور کر لی ہے۔
دوران سماعت، جب وکیل نے عدالت سے تاریخ طلب کی تو جسٹس انعام امین نے واضح انداز میں کہا کہ "میں نے آرڈر کر دیا ہے، آفس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دے گا”۔
عدالت کے اس فیصلے کے بعد اب توقع کی جا رہی ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہوں گی۔






