عالمی خبریں

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں مزید 59 فلسطینی شہید،ایک گھر پر فضائی حملے کے دوران ایک ہی خاندان کے 12 افراد شہید ہو گئے، انسانی بحران سنگین

خلیج اردو
غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت مزید 59 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ کے علاقے میں ایک گھر پر فضائی حملے کے دوران ایک ہی خاندان کے 12 افراد شہید ہو گئے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج شہری آبادی پر دو ہزار کلوگرام وزنی بم گرا رہی ہے، جس سے تباہی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

اسرائیلی فوج مسلسل آٹھویں ہفتے سرحدی گزرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے۔ طبی سامان، خوراک اور ایندھن کی ترسیل مکمل طور پر بند ہونے سے غزہ میں انسانی بحران انتہائی سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔ ہسپتالوں میں ادویات ناپید ہیں اور لاکھوں افراد بنیادی ضروریات سے محروم ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button