
خلیج اردو
اسلام آباد: چھے دن کی رکاوٹ کے بعد فیض آباد فلائی اوور سے تمام کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں، جس کے بعد فیض آباد سے ایکسپریس وے جانے والے پل سے بھی ٹریفک رواں دواں ہو گئی ہے۔ شہریوں نے راستے کھلتے ہی سکھ کا سانس لیا۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے تمام روڈز ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں اور شہریوں کو روڈ ایڈوائزری کے تحت محفوظ اور آسان سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔






