
خلیج اردو
لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کو پاکستان کے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جیت کے لیے مزید 226 رنز درکار ہیں اور ان کے پاس 8 وکٹیں باقی ہیں۔ تیسری روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 51 رنز بنا لیے ہیں، جس میں ریان 29 اور پہلی اننگز میں سنچری کرنے والے ٹونی ڈی زورزی 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ دونوں وکٹیں نعمان علی نے حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان کی دوسری اننگز میں ٹیم 167 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بابر اعظم 42 اور عبداللہ شفیق 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سعود شکیل نے 38، محمد رضوان 14 اور نعمان علی 11 رنز بنائے۔ شان مسعود 7، سلمان علی آغا 4 اور ساجد خان ایک رن بنا سکے، جبکہ امام الحق اور شاہین شاہ کھاتہ نہ کھول سکے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے متھو سامی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سائمن ہارمر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔







