پاکستانی خبریں

پنجاب میں ٹال پلازوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور سڑکوں کے جدید ترقیاتی منصوبے

خلیج اردو
لاہور: پنجاب حکومت نے تمام ٹال پلازوں پر پرچی نظام ختم کرنے اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب 38 الیکٹرانک ٹال پلازوں پر ون سسٹم ایپ رائج کیا جائے گا، جس سے ٹریفک اور ٹال کلیکشن کا عمل مزید شفاف اور آسان ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ، پنجابی حکومت نے پانچ بڑی سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت پرائیویٹ ادارے سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے ذمہ دار ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے نئی بننے والی تمام سڑکوں پر سولر سٹریٹ لائٹس لگانے کا حکم بھی دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 93 کلومیٹر طویل ملتان–وہاڑی روڈ کو پنجاب کی پہلی ڈسٹ فری سڑک بنایا جائے گا۔ مری کی تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل ہو چکی ہے جبکہ چکوال اور ساہیوال کی بیشتر سڑکوں کے پراجیکٹس بھی مکمل ہو گئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button