(خلیج اردو دوبئی ) شارجہ سے 124 پاکستانی مفت ٹکٹ سے کراچی پہنچا دیئے گئے جن کے پاس ملک واپس جانے کا کرایہ نہیں تھا ۔متحدہ عرب امارات میں مقیم خوشحال پاکستانیوں کے ایک گروپ نے سرینا ائیرلائن میں پاکستانیوں کو وطن روانہ کیا ۔

ان افراد میں سے بیشتر ایسے تھے جن کی نوکریاں ختم ہوئی تھیں جبکہ دیگر ویزٹ ویزہ پر آئے تھے جو یہاں پھنس گئے تھے ۔ مسافروں کے لئے مفت سفری سہولیات فراہم کرنے والے افراد نے اپنا نام ظاہر کئے بغیر کہا کہ ہم اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے ہمیں کسی تشہیر کی ضرورت نہیں ۔

اس گروپ نے ابھی تک چار سو افراد کو مفت ٹکٹ فراہم کئے جنکو پی آئی اے سے ملک واپس بھیج دیا گیا ہے ۔چونکہ پی آئی اے کا ٹکٹ مہنگا ہے جس کی قیمت 1200 درہم سے 1650 درہم تک ہے ہم نے سوچا کیوں نہ طیارہ کرائے پر لے لیا جائے ۔ہم نے ایک لاکھ تیس ہزار درہم سے جہاز کرائے پر لیا اور ان مسافروں کو ملک روانہ کردیا ۔ ان مسافروں کو کراچی سے گھر تک پہنچانے کا بندوبست بھی کمشنر کراچی کے ساتھ مل کر کیا گیا ہے
ان مسافروں کی سفری دستاویزات کی درستگی میں پاکستانی تونصل خانے نے بھی ہمیں مدد فراہم کی ۔
یاد رہے کہ 85000 ہزار سے زیادہ پاکستانی متحدہ عرب امارات سے ملک واپس جاچکے ہیں جن میں 60000 ہزار مسافر پی آئی اے سے جبکہ باقی متحدہ عرب امارات کی ائیر لائنز سے گئے ہیں ۔
Source: Gulf News







