متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات محکمہ صحت سات شعبوں میں بہترین قرار

محکمہ صحت میں بین القوامی معیار سہولیات کے سبب دنیا بھر سے افراد علاج کے لئے متحدہ عرب امارات کا رخ کررہے ہیں

(خلیج اردو دوبئی ) متحدہ عرب امارات کا محکمہ صحت دنیا بھر میں سات شعبہ جات میں اولین نمبر پر ٹھہرا ہے ۔ایک بین القوامی ہیلتھ سروے کے مطابق متحدہ عرب امارات کو 2017 کے بعد طبی سہولیات فراہم کرنے کی مد میں سالانہ 1۔12 بلین درہم کا منافع ہورہا ہے ۔

متحدہ عرب امارات ایچ آئی وی ایڈز نیشنل ارلی ڈیٹکشن پرگرام ، صحت مسائل میں کمی کی شرح، ہیلتھ کیئر کوریج انڈکس ، غذا کی کمی کے وجہ سے درپیش مرائض ملیریا کی کم تعداد اور بچوں میں بیماریوں کی تشخیص کے حوالے سے بہترین اقدامات کر نے میں سرفہرست رہاہے ۔

متحدہ عرب امارات محکمہ صحت میں مزید بہتری کے لئے کوشاں ہے جسکے لئے حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہے جس میں محکمہ صحت کے لئے فنڈز میں تین سو فیصد اضافہ بھی شامل ہے ۔
متحدہ عرب امارات میں کینسر مریضوں کے علاج کے لئے اقدامات کے ساتھ اس مرض سے بچاو کے بارے لوگوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں دل کی بیماریوں کے خلاف بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button