متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

متحدہ عرب امارت جانے کے لیے پاکستان میں مزید چار لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروانے کی سہولت

اب متحدہ عرب امارات جانے والے یا متحدہ عرب امارات کے راستے سفر کرنے والےمسافر چغتائی لیب کے علاوہ شوکت خانم ہسپتال لیبارٹری، آغا خان یونیورسٹی لیبارٹری اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر سے ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں اتحاد ایئرویز کی جانب سے بدھ کو ٹریول ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے مسافروں کو بتایا گیا کہ انہیں اتحاد ایئر ویز پر سفر کے لیے ان لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے بتایا کہ ’پی آئی اے آج سے چغتائی لیب کے علاوہ شوکت خانم، آغا خان اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک کی رپورٹ بھی تسلیم کرے گی۔‘

اس سے قبل پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کے لیے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کے لیے پروازیں روانہ ہورہی ہیں۔ جس کے لیے دبئی حکام کی ہدایات کے مطابق تمام مسافروں کو پروازوں کی روانگی کے 96 گھنٹوں کے اندر مختص کردہ لیباریٹری سے کرونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی۔
دبئی فلائی نے بھی پاکستان کی پی سی آر ٹیسٹ کی صلاحیت رکھنے والی لیبارٹریوں کےمنفی ٹیسٹ رکھنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت دے دی ہے۔

مختلف لیباٹریوں میں کورونا ٹیسٹ کی فیس

چغتائی لیب کی کورونا ٹیسٹ فیس 7900 ہے، تاہم امارات، قطر، دبئی فلائی، العریبیہ اور ایئر بلیو کے چغتائی لیب کے پینل کی وجہ سے ان ایئرلائنز کے مسافروں کو 7505 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ صرف یہی نہیں بلکہ پنجاب اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مسافر 6200 روپے میں ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔

آغا خان لیبارٹری سے فی الحال صرف کراچی میں ٹیسٹ کروائے جا سکتے ہے اور اس کی فیس 7900 روپے ہے۔

شوکت خانم لیبارٹری پر کورونا وائرس ٹیسٹ کی فیس 6500 جبکہ اسلام آباد ڈائیگناسٹک پر فیس 6200 روپے ہے۔

اگر کوئی بھی مسافر متحدہ عرب امارات یا امارات کے راستے کسی بھی دوسرے ملک کا سفر کرنا چاہتا ہے تو اسے ٹیسٹ کرانے کے لیے جانے سے قبل اپنا پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور ہوائی ٹکٹ ساتھ رکھنا ہوگا۔
کوئی بھی لیبارٹری ان دستاویزات کے علاوہ ٹیسٹ نہیں کرے گی۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ لیبارٹریز ٹکٹ کے ریفرنس نمبر کے ذریعے ائیرلائن کے سسٹم میں کورونا ٹیسٹ رپورٹ کا رزلٹ اپ ڈیٹ کریں گی۔

Source : Pakistan Media

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button