خلیج اردو آن لائن: اجمان پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ اجمان میں پولیس افسروں کی حاضری اب فنگر پرنٹس کی بجائے چہرے کی شناخت کے نظام کی مدد سے لی جائی۔ اجمان پولیس کے اس عمل کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر لیا گیا ہے۔
اس مقصد کے لئے پولیس محکموں میں مختلف مقامات پر 65 کے قریب آلات لگائے گئے ہیں۔ جن کی مدد سے ماضی کے فنگر پرنٹ سسٹم کو تبدیل کیا ہے۔
چہرے سے شناخت کا نظام عام طور پر کسی جگہ پر رسائی حاصل کرنے کے لیے اور شناخت کے لئے استعمال ہوتا ہے لیکن اب یہی نظام پولیس ملازمین کی حاضری کو کو ٹریک کرے گا۔
الیکٹرونک سروسز اور کمینونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ، میجر خلیل ابراہیم کا کہنا تھا کہ “یہ ٹیکنالوجی ہمارے بہتر سکیورٹی سسٹم کا ایک حصہ ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ ایک اچھا قدم ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ چہرے کی شناخت کرنے والی ڈیوائسز کسی بھی شخص کے چہرے کی دو سیکنڈ میں شناخت کر سکتا ہے”۔
Source : Gulf News







