خلیج اردو
اسلام آباد: سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی کے کام کو جلد مکمل کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن انتظامی مدد فراہم کرے گی۔۔ انوار الحق کاکڑ نے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنحسین سے ملاقات میں عالمی ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے عالمی بنک کے کنٹری ڈائیریکٹر ناجے بنحسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران وفاقی وزیرِ خرانہ شماد اختر بھی شریک تھیں۔ ناجے بنحسین نے وزیرِ اعظم کو عالمی بنک کی جانب سے اعلان کی گئی امدادی رقم کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں اور جنیوا میں عالمی بنک کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے عالمی بینک کی امداد پر تفصیلی بریفنگ دی۔
نگران وزیراعظم نے عالمی بینک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی بنک نے 2022 کے سیلاب میں متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی میں اپنا کردار ادا کیا۔ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔
وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بنک پاکستان کے پسماندہ علاقوں بالخصوص بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں کی ترقی کیلئے کردار ادا کر رہا ہے۔