پاکستانی خبریں

بجلی صارفین کیلئے مزید بجلی مہنگی کرنے کی تیاری، فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 32 پیسے اضافہ کی تجویز

خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے کے الیکڑک کیلئے بجلی 10روپے32پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت۔ کراچی کے صنعتی و گھریلو صارفین اور حافظ نعیم نے درخواست مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔۔۔ اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لے کر درخواست پر فیصلہ جاری کرے گی ۔

اضافہ2022-23 کی مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مانگا گیا۔ دوران سماعت حکام نیپرا نے بتایا کہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے بعد تقریباً 8 روپے سے زائد کا اضافہ بنتا ہے۔ صنعتوں کیلئے ایڈجسٹمنٹ کو شامل کر کے فی یونٹ ریٹ 37 سے 47 روپے ہوجائے گا، صرف انڈسٹری کیلئے ٹیرف میں یہ اضافہ بغیر ٹیکسز کے ہوگا۔

حکام وزارت توانائی نے موقف اپنایا کہ اکتوبر 2022 تک کے الیکٹرک کا صارف تقریبا 11 روپے تک کم ٹیرف لاگو ہوا۔ ڈسکوز کے صارفین سے پہلے جو وصولیاں کی جا چکی ہیں، وہی اب کے الیکٹرک سے کرنی ہیں۔ نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ اس قدر ٹیرف میں اضافے سے کیا صنعت چل جائے گی ؟

سی پی پی اے نے ورکنگ نیپرا میں پیش کی تو ممبر سندھ نیپرا نے کہا کہ اس ورکنگ کے لحاظ سے کونسے صارفین پر کم بوجھ پڑ رہا ہے؟ کتنے لوگ ہیں جن کا اگست کے ماہ میں بل 3 ہزار کچھ روپے تک ہوگا۔ چئیر مین نیپرا نے کہا کہ لوگوں کو یہ بتایا جاتا ہے کہ اتھارٹی نے بجلی کی قیمتیں بڑھا دیں، اضافہ نیپرا نہیں آپ کی درخواست پر سماعت کے بعد ہوتا ہے۔

کراچی کے صنعتی و گھریلو صارفین قیمتوں میں اضافے پر سیخ پا ہو گئے، شکایات کے انبار لگاتے ہوئے درخواست کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔ حافظ نعیم نے بجلی چوری میں براہ راست کے الیکٹرک کے ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے بجلی صارفین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button