پاکستانی خبریں

ایک کے بعد ایک استعفیٰ، پہلے اصغر حیدر اور اب ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے نیب کو خیرباد کہہ دیا

خلیج اردو
اسلام آباد:پراسکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر کے بعد ڈپٹی چئیرمین نیب ظاہر شاہ نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ظاہر شاہ نے بعض کرپشن کیسز میں اختلاف کے باعث مزید کام جاری نہ رکھتے ہوئے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کے پاس جمع کرا دیا ہے۔

۔
ڈپٹی چئیرمین نیب ظاہر شاہ نے اپنا استعفی چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کو جمع کرا دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈپٹی چئیرمین نیب نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام جاری نہیں رکھنا چاہتے تھے، بعض کرپشن کیسز میں اختلاف کے باعث مزید کام جاری نہیں رکھنا چاہتے۔۔۔

ڈپٹی چئیرمین نیب ظاہر شاہ کا استعفی قبول ہونے کے بعد ریٹائرڈ آفیسر کو ڈپٹی چئیرمین کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔ ان استعفوں کے باعث ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اورکیسز کی منظوری لٹک گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button