پاکستانی خبریں

وی پی این کی بندش کے معاملے میں مذہب بیچ میں لایا گیا،ملک کی بدنامی ہوئی،سینٹ کی کمیٹی ارکان برس پڑے

خلیج اردو
اسلام آباد:پی ٹی اے نے غیررجسٹرڈ وی پی این رجسٹر کرانے کیلئے مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا،،، غیررجسٹرڈ وی پی این 30 نومبر تک رجسٹر کرائے جاسکیں گے،،، یکم دسمبرسے غیررجسٹرڈ وی پی این کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا،،، چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹ کمیٹی کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔

 

یکم دسمبر سے پاکستان میں غیرقانونی وی پی این نہیں چل سکیں گے،،، استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،،، چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو آگاہ کردیا۔

 

اجلاس کے دوران سینیٹر پلوشہ خان نے وزیرآئی ٹی کی عدم حاضری پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ جس دن ہم جواب مانگتے ہیں،،، اس دن کہاجاتا ہے کہ وزیر صاحبہ مصروف ہیں۔

 

وی پی این سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے سے مذہب کا مذاق بنایا جا رہا ہے،،، اس معاملے کو وزیراعظم کے نوٹس میں لایاجائے۔

 

رکن کمیٹی افنان اللہ نے موقف اپنایاکہ آئی ٹی سیکٹر سے نوجوان کا مستقبل جڑاہے،،، پیکا قانون کسی صورت وی پی این بلاک کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائندے نے کمیٹی کو بتایاکہ ایک دن انٹرنیٹ کی بندش سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
ہمایوں مہمند نے کہا کہ حکومت ایکس کو بند کرنے کیلئے وی پی این بند کرنا چاہتی ہے۔

 

چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بتایاکہ وی پی این کے استعمال کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی،فری لانسرز کو وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے،،، ہر فری لانسر کو وی پی این کی ضرورت بھی نہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 2 ہفتے کی مزید مہلت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ،،، غیررجسٹرڈ وی پی این کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی، جس کے بعد کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

 

اس کے علاوہ وی پی این کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ چند روز میں کیا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button