پاکستانی خبریں

ٹیکس چوروں اور ان کی معاونت کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم شہباز شریف

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس چوروں اور ان کی معاونت کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

 

وزیر اعظم کی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت،کہتے ہیں ٹیکس چوروں اور ان کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑیں گے، معیشت تب ہی بہتر ہوگی، جب ہر فرد اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

معاشی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، شرح سود 22فیصد سے 15فیصد پر آگئی،جبکہ مہنگائی کی شرح بھی 38سے کم ہوکر 7فیصد ہوگئی ہے، شرح سود میں کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ اور ریکارڈ ترسیلاتِ زر کی بدولت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے وزیرِ اعلی پنجاب اور پنجاب حکومت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button