
خلیج اردو
کراچی:پاکستان میں سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے۔ ہمارا تعلق عوام سے ہے اور ہم ہمیشہ عوام سے ہی رابطے میں رہتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔ جہاں ہم عوام سے رابطے میں ہیں وہاں دیگر جماعتیں کسی اور سے رابطے میں ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کی عوام کے ساتھ کی وجہ سے ہم وفاقی حکومت بھی بنائیں گے،وہ دن دور نہیں جب پہلی مرتبہ کراچی میں میئر، سندھ کا وزیراعلیٰ اور وزیراعظم پاکستان جیالہ ہوگا۔
مسٹر بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوکسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈنہیں ملا،عوام نے الیکشن میں ہمارے حق میں فیصلہ دیا اورہم اقتدارمیں آئے۔ہم نےکبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈکاشکوہ نہیں کیا۔ہمیں اب لیول پلیئنگ فیلڈکی بات کرناچھوڑ دیناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں مسائل ہیں ہمارامقصدہے صرف اپناکام کرنا۔ہمیں وسائل کی کمی کاسوچنے کے بجائے کام پر توجہ دینی چاہیے،انتخابات قریب ہیں اور جہاں ہماری الیکشن کمیٹی کام کررہی ہے وہاں لوگوں نے سلیکشن کمیٹی سے امیدیں وابستہ کر رکھیں ہیں۔