پاکستانی خبریں

پسماندہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادائیگی میں امیروں سے آگے،کم تنخواہ دار لوگوں کی جانب سے زیادہ ٹیکس پر ورلڈ بینک نے اپنا مطالبہ واپس لے لیا

پاکستان میں کم تنخواہ دار طبقے نے امیر ترین طبقے کی نسبت زیادہ ٹیکس دیا۔ ورلڈ بینک نے50ہزار روپے سے کم ماہانہ تنخواہوں پرٹیکس لگانے سے متعلق سفارش واپس لے لی۔

ترجمان کے مطابق ورلڈبینک نے50ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی پر ٹیکس لگانے کی سفارش پر پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفارش 2019 کے اعداد و شمار پر مبنی تھی۔ جسے حالیہ مہنگائی اور لیبر مارکیٹ کے حالات کی روشنی میں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ عالم بینک انکم ٹیکس میں چھوٹ کے لیے کسی خاص نئی سطح کی سفارش نہیں کرتا۔

 

عالمی بینک نے اس سطح کا اندازہ لگانے کے لیے ایک تازہ سروے کرنے کی تجویز دی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی حدوں میں مناسب تبدیلیوں کا اندازہ نئے سروے کے اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا جانا چاہئے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق پسماندہ تنخواہ دار طبقے نے امیر ترین طبقے کے3ماہ میں ادا کیے گئے مشترکہ ٹیکسوں سے زیادہ ٹیکس دیا۔

 

عالمی بنک نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر مناسب تبدیلیاں کم آمدنی کے تحفظ کے لیے ڈیزائن کیا جانا جانی چاہئے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button