معلومات

پاکستانی عوام زیادہ تر گوگل پر کیا سرچ کرتی ہیں؟

پاکستانی گوگل پر کیا سرچ کرتے ہیں؟ رپورٹ نے سب کے ہوش اڑادیئے۔

پاکستانی گوگل پر کیا سرچ کرتے ہیں؟ رپورٹ نے سب کے ہوش اڑادیئے۔

گوگل کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کے پاکستانی گوگل پر کیا کیا سرچ کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ گوگل ایک بہترین سرچ انجن ہے جس کے ذریعے تمام تر معلومات حاصل کی جاتیں ہیں۔ گوگل میں مختلف ممالک سے منسلک کامیابی اور تمام تر معلومات ریکارڈ ہیں۔

پاکستانی گوگل میں کیا سرچ کرتے ہیں اس حوالے سے پہلی مرتبہ گوگل کی جانب سے رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ گوگل نے تجزیہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ پچھلے تین سالوں میں پاکستان کی ڈیجیٹل آبادی میں تقریبا 68 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریبا 78 فیصد ملین پاکستانی کس بھی قسم کی معلومات دیکھنے کے لیے گوگل کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی موضوع کے حوالے سے کچھ پڑھنے کے لیے بھی گوگل کا استعمال کرتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی گوگل کا استعمال کچھ سیکھنے یا پھر کاروبار چلانے اور اُسے بہتر بنانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ جیسے جیسے وقت تبدیل ہو رہا ہے پاکستانیوں کا بھی آن لائن استعمال اور کاروبار حد تا کہ تعلیم کی طرف رجہان بڑھ رہا ہے۔

گوگل رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام گوگل کا استعمال ان چیزوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنے کے لیے کر رہی ہے جو وہ آن لائن خریدنا چاہتے ہیں۔ گوگل کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ خریداروں میں سے 55 فیصد پاکستانی اُس پراڈکٹ کی معلومات تلاش کرتے ہیں جس کو وہ آن لائن خریدنا چاہتے ہیں۔

دوسری جناب عالمی وبا کورونا کی وجہ سے بھی انٹرنیٹ کا استعمال جہاں دنیا بھر میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے وہیں پاکستانی بھی اپنا زیادہ سے زیادہ وقت گوگل اور یوٹیوب پر گزار رہے۔ پاکستان میں تقریبا 73 فیصد لوگ انٹرنیٹ کے استعمال میں اپنا وقت گزار رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بھی 50 فیصد لوگ اپنی تعلیم آن لائن حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button