سپورٹس

فن ایلن کا ٹی ٹوئنٹی میں نیا ریکارڈ، ایک اننگز میں سب سے زیادہ 19 چھکے، 151 رنز کی طوفانی اننگز

خلیج اردو
ڈلاس: نیوزی لینڈ کے جارح مزاج اوپنر فن ایلن نے میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی میچ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا نیا باب رقم کر دیا۔ انہوں نے محض 51 گیندوں پر 151 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 19 چھکے شامل تھے — جو ٹی ٹوئنٹی کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

فن ایلن نے صرف 50 گیندوں پر تیز ترین 150 رنز مکمل کر کے دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا۔ ان کی اس تاریخی اننگز نے نہ صرف ان کی ٹیم کو میچ میں سبقت دلائی بلکہ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ کے انداز میں نئی تاریخ بھی رقم کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button