سپورٹس

ڈیوڈ بیکھم کو نائٹ ہڈ کا اعزاز، اب سر ڈیوڈ بیکھم کہلائیں گے

خلیج اردو
لندن: فٹبال کے عالمی شہرت یافتہ سابق انگلش کپتان ڈیوڈ بیکھم کو نائٹ ہڈ کا اعلیٰ شاہی اعزاز عطا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب انہیں سر ڈیوڈ بیکھم کے طور پر لکھا اور پکارا جائے گا۔

یہ اعزاز انہیں کھیل کے میدان میں شاندار کارکردگی اور فلاحی سرگرمیوں میں غیر معمولی خدمات انجام دینے کے اعتراف میں دیا گیا۔ بیکھم کا شمار دنیا کے سب سے بااثر اسپورٹس شخصیات میں ہوتا ہے، اور وہ کئی فلاحی منصوبوں میں بھی سرگرم رہے ہیں۔

نائٹ ہڈ ملنے کے بعد ان کی اہلیہ وکٹوریہ بیکھم کو اب "لیڈی بیکھم” کے خطاب سے پکارا جائے گا، جو شاہی روایات کے مطابق اعزاز یافتہ شخصیات کی شریکِ حیات کو دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button