
خلیج اردو
لندن: برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوئم کی سالگرہ کے موقع پر بکنگھم پیلس میں شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا روایتی انداز میں پیلس کی بالکونی میں جلوہ افروز ہوئے جہاں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔
تقریب میں رائل ایئر فورس نے شاہ چارلس کو سلامی پیش کی، جبکہ فضائی کرتب بھی دکھائے گئے۔ شاہی خاندان کے دیگر افراد بشمول پرنس آف ویلز، پرنسس آف ویلز اور شہزادے بھی شاہ چارلس کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے عوام کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔
تقریب روایتی شاہی وقار اور انداز سے بھرپور رہی، جسے لندن اور دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا گیا۔






