عالمی خبریں

ایرانی عوام کی اسرائیل پر حملوں کی حمایت، سڑکوں پر مظاہرے، شہداء کو خراج عقیدت

خلیج اردو
تہران: ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد ایرانی عوام بڑی تعداد میں حکومت اور فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ دارالحکومت تہران سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عوام نے پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ یمن اور لبنان میں بھی ایران کے اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریلیاں نکالی گئیں اور ایران سے یکجہتی ظاہر کی گئی۔

تہران کی سڑکوں پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی جوہری سائنسدانوں اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی تصاویر والے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ ان میں شہید جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی اور فریدون عباسی دوانی کے علاوہ پاسدارانِ انقلاب کے شہید کمانڈرز میجر جنرل حسین سلامی، میجر جنرل غلام علی رشید، ایرو اسپیس فورس کے سابق کمانڈر امیر علی حاجی زادہ، اور میجر جنرل محمد باقری کی تصاویر شامل ہیں۔

یہ پوسٹرز شہر کے نمایاں مقامات پر نصب کیے گئے ہیں جو عوامی غم و غصے، مزاحمت اور قومی یکجہتی کی علامت سمجھے جا رہے ہیں۔ ایرانی شہریوں نے ان تصاویر کے سامنے شمعیں روشن کیں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button