عالمی خبریں

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ: آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت 200 میزائل داغے، اسرائیل کے اہم فوجی مراکز نشانہ، درجنوں زخمی

خلیج اردو
تہران: ایران نے اسرائیل پر بڑے پیمانے کا جوابی حملہ کرتے ہوئے "آپریشن وعدہ صادق سوم” کے تحت 200 میزائل داغ دیے ہیں۔ ایرانی حملوں میں چار اسرائیلی ہلاک جبکہ سات فوجیوں سمیت 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلیٰ مشیر بریگیڈیئر جنرل احمدی واحدی کے مطابق ایران نے اسرائیل کے نیواتیم، اووڈا اور ٹیل نوف ایئربیسز کو نشانہ بنایا۔

جنرل واحدی کے مطابق آپریشن کے دوران داغے گئے سینکڑوں میزائلوں نے اسرائیل کے کثیر سطحی فضائی دفاعی نظام کو ناکام بناتے ہوئے اسرائیلی فوج کے بنیادی مراکز کو نشانہ بنایا۔ یہ تینوں ایئربیسز حالیہ دنوں میں ایران پر حملوں کے لیے لانچ سائٹس کے طور پر استعمال کی جا رہی تھیں، جن میں نیواتیم اور اووڈا ایئر بیسز پر اسرائیلی حکومت کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور الیکٹرانک وارفیئر سینٹر بھی قائم ہے۔

ایرانی حملوں میں اسرائیل کے 150 سے زائد اہداف کو متعدد مراحل میں نشانہ بنایا گیا۔ ایران کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے ایران پر حملہ کرکے سنگین اسٹریٹیجک غلطی کی ہے اور اب صیہونیوں کو اس کے سخت نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button