سپورٹس

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: صائم ایوب اور حسن نواز کی ترقی، بابر اعظم تنزلی کا شکار

خلیج اردو
دبئی: آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی بیٹرز صائم ایوب اور حسن نواز نے شاندار ترقی کی ہے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ رینکنگ کے مطابق صائم ایوب نے 25 درجے ترقی پاتے ہوئے 38ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ حسن نواز نے 24 درجے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 30ویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔

دوسری جانب بابر اعظم تین درجے تنزلی کے بعد اب 17ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹی 20 بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی 20 باؤلنگ رینکنگ میں کسی بھی پاکستانی باؤلر کا ٹاپ 10 میں شامل نہ ہونا قومی ٹیم کے لیے لمحہ فکریہ بن گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button